ینگ ڈاکٹرز کی محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات
کراچی (این این آئی) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے محکمہ صحت سندھ کے ہیلتھ سیکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات کرکے قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) میں فیلوز، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز، ٹی آر ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے دو ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا وظائف کی ادائیگی کے حوالے سے درخواست جمع کرادی۔
ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہیلتھ سیکریٹریٹ کے افسران نے درخواست کی توثیق کے بعد اسے اسپتال انتظامیہ کو ارسال کردیا اور نئے ادائیگی نظام کے تحت وظائف میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق وضاحت طلب کی۔اسپتال انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ مطلوبہ کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور تمام زیر التوا وظائف آئندہ ہفتے کے اختتام تک ادا کردیے جائیں گے ۔ینگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کی مداخلت اور اسپتال انتظامیہ کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تمام زیر التوا واجبات مقررہ مدت میں ادا کردیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments