معاشرتی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ، شمسہ مہ جبین
کراچی (این این آئی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن محترمہ شمسہ مہ جبین نے موجودہ معاشرتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشرتی مسائل میں روز بروز خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔
ان مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے حکومت، ریاستی اداروں اور سول سوسائٹی کو مل کر سنجیدہ، مربوط اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔اپنے ایک اہم بیان میں شمسہ مہ جبین نے کہا کہ بے لگام مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بنیادی سہولیات بشمول صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور بجلی کی عدم فراہمی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔ متوسط اور غریب طبقہ شدید ذہنی دباؤ اور معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔ مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی محرومیاں، جرائم، منشیات، گھریلو ناچاقی، خودکشی ا کو جنم دے رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments