کفایت شعاری مہم پرمکمل عملدرآمد کیاجائے ،مولانا بشیر

کفایت شعاری مہم پرمکمل عملدرآمد کیاجائے ،مولانا بشیر

کراچی (این این آئی) سیلانی کے بانی و چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ماضی میں صوبوں میں مکمل عملدرآمد نہ ہونے اور بعض بااثر طبقات کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ایسی مہمات مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں۔ایک بیان میں مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا کہ قومی سطح کی کفایت شعاری مہم کی کامیابی کے لیے وفاق اور چاروں صوبوں کو یکساں پالیسی اور اقدامات پر عمل کرنا ہوگا، صوبوں کو اپنی مرضی کی پالیسی بنانے کی اجازت دینے سے قانون کا یکساں نفاذ ممکن نہیں رہتا۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ چاروں صوبائی حکومتوں کے لیے یکساں انتظامی احکامات جاری کیے جائیں اور کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ ون ڈش اور شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل کرایا جائے ، بالخصوص اشرافیہ کی تقریبات کی بھی نگرانی کی جائے تاکہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہو۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات کا مقصد ملکی وسائل کا تحفظ اور معیشت پر غیر ضروری بوجھ کم کرنا ہے ، اس لیے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ون ڈش اور شادی ہال میں تقریبات رات 10 بجے سے قبل ختم کرنے کے فیصلے کی پابندی کریں تاکہ کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...