حافظ قرآن کے قتل پرایم کیوایم کا وزیراعلیٰ کو خط

حافظ قرآن کے قتل پرایم کیوایم کا وزیراعلیٰ کو خط

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا زوردار مطالبہ پولیس اور صوبائی انتظامیہ ملزمان کو پکڑنے میں مکمل ناکام،اراکین اسمبلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے منگھوپیر، مہران سٹی میں دورانِ ڈکیتی 16 سالہ حافظِ قرآن روشن حسین خان کے سفاکانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا ہے اور واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا زوردار مطالبہ کیا ہے ۔ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا کہ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا چراغ روشن حسین خان پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی بربریت کا نشانہ بنا، جس پر انہوں نے لاش کے ساتھ تھانے کے باہر دھرنا دیا اور مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تدفین بھی مؤخر کی، تاہم بعد ازاں میت کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس 118 میں پولیس وردی میں ملبوس ڈکیتوں کی جانب سے گھروں میں لوٹ مار کا یہ مسلسل پانچواں واقعہ ہے ، لیکن پولیس اور صوبائی انتظامیہ ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔ اراکینِ اسمبلی نے سندھ حکومت اور محکمہ داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرِ داخلہ امن و امان کی ابتر صورتحال پر قابو پانے اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کے بجائے صرف پولیس اسٹیشنوں کے چکر لگا کر تصویریں بنوانے اور سستے فوٹو سیشن تک محدود ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں عام شہری دن دہاڑے اپنے گھروں اور سڑکوں پر بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...