ڈی سی ویسٹ کی زیر صدارت ای پی آئی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ڈی سی ویسٹ کی زیر صدارت  ای پی آئی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

کراچی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی زیر صدارت امیونائزیشن توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں پروگرام کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اے ڈی ایچ او ویسٹ، امن این جی او اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، گزشتہ 6 ماہ کے صوبائی ای پی آئی جائزے سے حاصل ہونے والی سفارشات، تیسرے فریق کی جانب سے امیونائزیشن کوریج سروے ، ویکسینیٹرز کی حاضری اور یونین کونسلز کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...