انسدادپولیوسے متعلق ٹاسک فورس کا فالو اپ اجلاس

انسدادپولیوسے متعلق ٹاسک فورس کا فالو اپ اجلاس

پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہی کے لیے میڈیا مہم پر اتفاقعوامی آگاہی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،کاشف گلزارشیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا فالو اَپ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت منعقدہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ اطلاعات، محکمہ صحت، یونیسیف کے نمائندوں اور ای پی آئی سندھ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر آگاہی مہم چلانے اور والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے مؤثر عوامی آگاہی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ اطلاعات پولیو سے بچاؤ کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع ابلاغ کو مؤثر انداز میں بروئے کار لائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے پولیو سے بچاؤ اور ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ پولیو کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے مستند اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے محکمہ اطلاعات، محکمہ صحت اور ای پی آئی سندھ کے درمیان مربوط حکمتِ عملی، مؤثر رابطہ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...