مدھوبالا کی صحت میں بہتری، طبی ماہرین کا اظہاراطمینان

مدھوبالا کی صحت میں بہتری، طبی ماہرین کا اظہاراطمینان

چوبیس گھنٹے ویٹرنری طبی نگہداشت اور مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جارہی ہےہتھنی ہارنس کی مدد کے بغیر خود کھڑی ہونے کے قابل ہوگئی ،کے ایم سی

کراچی(این این آئی) سفاری پارک میں موجود دو افریقی ہاتھیوں میں سے ایک مدھوبالا کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں اور ویٹرنری ماہرین نے حوصلہ افزا پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھوبالا کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اسے چوبیس گھنٹے ویٹرنری طبی نگہداشت اور مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جارہی ہے ، مدھوبالا نے حال ہی میں سری لنکا کے ہاتھیوں کی صحت کے ماہرین ڈاکٹر راجاپاکسا اور ڈاکٹر بدھیکا کی نگرانی اور رہنمائی میں ایک سال پر محیط اینٹی ٹیوبرکلوسس (ٹی بی) علاج مکمل کیا ہے ۔ طویل عرصے تک جاری رہنے والے علاج کی تکمیل کے بعد اس کی قوتِ مدافعت کمزور ہوگئی تھی۔

جس کے باعث گزشتہ چند روز کے دوران اس کی مجموعی صحت متاثر ہوئی، کے ایم سی حکام کے مطابق مدھوبالا کو اس وقت سفاری پارک کی ویٹرنری ٹیم کی جانب سے 24 گھنٹے طبی نگہداشت اور انتہائی قریبی نگرانی فراہم کی جارہی ہے ۔ صحت کی صورتحال اور بحالی کے عمل کو سری لنکا میں موجود ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت کے ساتھ مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ تمام ضروری طبی اقدامات بروقت یقینی بنائے جاسکیں، سفاری پارک اور کے ایم سی کے تکنیکی ماہرین اور ویٹرنری ڈاکٹرز مدھوبالا کی صحت کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ویٹرنری ٹیم بروقت طبی مداخلت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے ، حالیہ طبی جائزوں میں مدھوبالا کی صحت میں بہتری کے کئی حوصلہ افزا اشارے سامنے آئے ہیں۔ مدھوبالا اب ہارنس کی مدد کے بغیر خود کھڑی ہونے کے قابل ہوگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...