پنشن ادائیگی میں تاخیر، نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

 پنشن ادائیگی میں تاخیر، نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈی ایس پی ناصر احمد کو پنشن اور مراعات کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی آخری مہلت دے دی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ عدالتی حکم کے مطابق پنشن کیس پر کارروائی مکمل کی جائے ، بصورت دیگر نامزد حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔سرکاری وکیل صفدر ڈیپر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو پولیس ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، پنشن کی ادائیگی کے لیے عدالتی حکم کی روشنی میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا ہوگی اور برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مزید کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی۔درخواست میں ہوم سیکریٹری، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تنولی، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تنویر طاہر اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...