فیکٹریز میں فائر سیفٹی سسٹم کیلئے ہدایتی بینرز آویزاں
فیکٹری کے اندر ہنگامی راستے کو صاف اور رکاوٹوں سے پاک رکھا جائےایس بی سی اے نے انتظامات لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا
کراچی(این این آئی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر کی تمام فیکٹریوں کے مالکان کے لیے فائر سیفٹی کے انتظامات کو لازمی قرار دیتے ہوئے ایک فوری اور ہنگامی ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ‘‘ایک محفوظ سندھ، ایک مضبوط سندھ’’کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام صنعتی اداروں کا محفوظ ہونا ناگزیر ہے ۔فیکٹری مالکان کے لیے جاری کردہ تفصیلی ہدایات کے مطابق تمام فیکٹری مالکان اپنی فیکٹری کے احاطے کے لیے فوری طور پر متعلقہ ادارے سے اے او پی یا آسکیوپینسی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ فیکٹریوں میں منظور شدہ فائر فائٹنگ کا سامان اور جدید نظام فوری طور پر نصب کیے جائیں۔فیکٹری کے اندر ہنگامی راستے (ایمرجنسی ایگزٹس) کو ہر وقت صاف، کھلا اور تمام رکاوٹوں سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔
آگ بجھانے والے آلات فیکٹری کے مناسب اور ہر ایک کی پہنچ میں موجود مقامات پر آگ بجھانے والے آلات کی مقدار فراہم کی جائے اور انہیں کام کرنے کے قابل حالت میں رکھا جائے ۔ فائر الارم سسٹمز احاطے میں ایک قابلِ اعتماد فائر الارم سسٹم نصب کیا جائے ، اس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت کا مسلسل معائنہ کیا جائے ۔ برقی حفاظت فیکٹری میں محفوظ وائرنگ کو یقینی بنایا جائے ، احاطے کو کسی بھی صورت اوورلوڈنگ سے بچایا جائے اور باقاعدگی سے برقی معائنہ کیا جائے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام فیکٹری مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظتی قوانین کی پاسداری کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments