روشم حسین کے قتل کے خلاف پاسبان کا احتجاج
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد کی قیادت میں نیو کراچی یوپی موڑ پر منگھوپیر میں قتل ہونے والے روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری اور اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، روشم حسین کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments