ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا،پولیس چیف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں موجودہ جرائم کی صورتحال، امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، سی آئی اے و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں جرائم کے سدباب، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ ناقص کارکردگی، غفلت یا فرائض میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments