آرٹ سٹی گیلری میں اکرم اسپال کے فن پاروں کی نمائش

آرٹ سٹی گیلری میں اکرم اسپال کے فن پاروں کی نمائش

کراچی (این این آئی) آرٹ سٹی گیلری میں معروف مصور اکرم اسپال کے فن پاروں پر مبنی انفرادی نمائش ’’ان اسپوکن اسپیسز‘‘ کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا۔

 اس موقع پر مصور اکرم اسپال، آرٹس کونسل فائن آرٹ کمیٹی کے چیئرمین فرخ شہاب، جہانزیب شاہ، خسرو سبزواری، معظم علی، تنویر فاروقی، ثمر عباس جعفری، توقیر مہاجر، چترا پریتم اور دیگر فنکاروں و آرٹ سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔نمائش میں اکرم اسپال کے تخلیق کردہ 23 فن پارے رکھے گئے ہیں، جو آئل پینٹ سے بنائے گئے ہیں۔ فن پاروں میں روزمرہ زندگی کے مختلف مناظر اور اشیا کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ اکرم اسپال کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا فن منفرد اور اپنی مثال آپ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...