گھر کے باہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

گھر کے باہر سے  ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن نیلم کالونی گلی نمبر 09 میں گھر کے باہر سے ایک شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 70 سالہ قمر الدین کے نام سے ہوئی۔۔۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے متوفی کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان صبح سویرے جھگڑا ہوا تھا، بیوی کے دھکا دینے پر شوہر قمر گر گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...