کار ٹرین سے ٹکرا گئی، 4افراد محفوظ لاپروائی کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹاور کے پی ٹی یارڈ ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین سے ٹکرا گئی، واقعہ میں کار میں سوار چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔۔۔۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا،حادثہ ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے پیش آیا۔سٹی ریلوے تھانے کے انچارج حسیب سہیل کے مطابق ریلوے کے بی ایکس پوسٹ کی اراضی اسٹیٹ بینک کے ملازم گاڑی کی پارکنگ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور عقیل نامی شہری اسٹیٹ بینک کے ملازم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہری اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے اور جیسے ہی ان کی گاڑی ریلوے ٹریک پر پہنچی تو اسی دوران مال گاڑی کا انجن آگیا اور انجن نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے پولیس نے گاڑی میں سوار شہری کے خلاف غفلت و لاپروائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments