تیموریہ میں موبائل فونز کے منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار، 120فون برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے تیموریہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گروہ کا اہم رکن شاہنواز مگسی گرفتارکرلیا۔۔۔
۔ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری اور چھینے گئے 120 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔ ملزم برآمد شدہ موبائل فونز کی ملکیت اور خرید و فروخت سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا، گرفتار ملزم کے زیر استعمال موبائل فون تھانہ گبول سے چوری شدہ نکلا۔ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کا تعلق موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کر کے فروخت کرنے والے منظم گروہ سے سامنے آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments