ریبیز سے ایک اور شہری جاںبحق، اموات 39ہوگئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سگ گزیدگی اور ریبیز کا شکار ایک اور شہری انتقال کرگیا جس کے بعد رواں سال مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی۔نجی ٹی وی کے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی 70 سالہ بزرگ کو ریبیز کی۔۔۔
علامات پر جناح اسپتال گزشتہ روز منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شہری کو 20 روز قبل بائیں ہاتھ اور پاؤں پر کتے نے کاٹا تھاجس کے بعد شہری نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔انتظامیہ کے مطابق مریض ایف جی او وارڈ میں داخل تھا جوانتقال کرگیا۔ جناح اسپتال میں اب تک ریبیز سے 9 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جب کہ رواں سال ریبیز سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے ۔ جناح اسپتال کراچی کے سی ایم او ڈاکٹر عمار دانش نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریبیز سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم اور مختلف پروگرام جاری ہیں، لیکن اس کے باوجود عوام میں مطلوبہ آگاہی پیدا نہیں ہورہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments