سندھ حکومت کا 24اکتوبر کو کراچی میں یومِ اقوام متحدہ منانے کا اعلان

سندھ حکومت کا 24اکتوبر کو کراچی میں یومِ اقوام متحدہ منانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے تعاون سے 24 اکتوبر کو کراچی کے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ساؤتھ میں اقوام متحدہ کا عالمی دن یومِ اقوام متحدہ منانے کا اعلان کیا گیا۔۔۔

جس کی میزبانی کو سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے صوبے کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا ہے ۔ اس سلسلے میں منور علی مہیسر کی زیر صدارت اقوام متحدہ پاکستان کے وفد اور پولیس، رینجرز، بلدیات و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے عہدیدار گولڈن مولیلو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد اب اس دن کو صوبائی سطح پر منانے کے لیے کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد اور بین الاقوامی وفود کے علاوہ اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ، جبکہ شائقین کے لیے کھیلوں، معلوماتی و تفریحی اسٹالز، فوڈ کورٹس اور میوزک شو کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ محکمہ کھیل، ثقافت، پولیس، رینجرز اور ریسکیو 1122 کی باہمی شراکت داری سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا بنیادی مقصد عالمی امن، ترقی اور تعاون کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...