سانگھڑ:پولیس کی کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک، متعدد گرفتار

سانگھڑ:پولیس کی کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک، متعدد گرفتار

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی کی کوشش میں ایک مبینہ ڈاکو محمد اشرف سومرو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک۔۔۔

جبکہ زخمی ساتھی مشتاق بھٹی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس نے چرس کے ڈیلر سومر مری کو گرفتار کرکے 1050 گرام چرس برآمد کی، جبکہ اقدامِ قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یاسین بڑدی بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ چور محمد یاسین بھٹی کو گرفتار کرکے مسروقہ بکری برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...