جیکب آباد:اولڈ کالج روڈ پردکانیں گرا کرمبینہ لنڈا بازار لگا لیا گیا
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)اولڈ کالج روڈ پر غریب شہریوں کی دکانیں مسمار کرنے کے بعد لنڈا بازار سجا دیا گیا۔۔۔
،لاکھوں روپے دے کر دکانیں خریدنے والے اجڑ گئے ، مگر اب اسی مقام پر مبینہ اجازت سے لنڈا بازار میں کاروبار چلنے لگا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب مافیا قبضے کرتی ہے تو انتظامیہ سو جاتی ہے ، اور جب غریب چھت بناتا ہے تو بلڈوزر لے کر پہنچ جاتی ہے ، انہوں نے کمشنر لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے اور ظالم افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments