جیکب آباد سے 2افغان شہری انسانی اسمگلر سمیت گرفتار

جیکب آباد سے 2افغان شہری انسانی اسمگلر سمیت گرفتار

افغان شہریوں کوموٹر سائیکل پربلوچستان بارڈر کراس کرانے کی مبینہ کوشش ناکامفارن ایکٹ، ڈیوٹی میں مداخلت کامقدمہ، پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے لی

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے راستے انسانی اسمگلنگ جاری ہے ، سٹی پولیس نے پتھر موڑ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان شہریوں غلام ربانی اور عاصم اور ایک مبینہ انسانی اسمگلر دوست علی لہر کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرا مبینہ سہولت کار محمد خان لہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہریوں کو موٹر سائیکل پر بلوچستان بارڈر کراس کرانے کی مبینہ کوشش کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے لی اور دوست علی لہر اور محمد خان لہر کے خلاف فارن ایکٹ اور ڈیوٹی میں مداخلت کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پتھر موڑ پر ہونے والی کارروائی نے غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت اور انہیں مبینہ طور پر بارڈر کراس کرانے کی کوشش کے معاملے کو دوبارہ اجاگر کردیا ہے ۔پولیس نے فرار ملزم محمد خان لہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔ تفتیش کے دوران مزید سہولت کاروں کے بارے میں بھی حقائق سامنے آنے کی امید ہے ۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ شفاف تحقیقات کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...