سانگھڑ:ایجوکیشن ورکس ڈویژن میں مبینہ کرپشن، ایکسین کودوسرا نوٹس
اینٹی کرپشن کی جانب سے اختلاس کی تحقیقات تیز، ایکسین ریکارڈ سمیت طلبمبینہ غیر قانونی ادائیگیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن نے ایجوکیشن ورکس ڈویژن میں مبینہ کرپشن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایکسین کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے ایجوکیشن ورکس ڈویژن سانگھڑ میں مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں اور اختلاس کے معاملے پر تحقیقات تیز کرتے ہوئے ایکسین (XEN) کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق ایکسین ایجوکیشن ورکس ڈویژن سانگھڑ کو تین روز کے اندر متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تحقیقات میں ڈپلوما ہولڈر اسسٹنٹ انجینئر اور دیگر افراد کے خلاف مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے مختلف این آئی ٹیز (NITs) سے متعلق مکمل تصدیق شدہ ریکارڈ، بلز اور ایم بی (Measurement Books) بھی طلب کر لی ہیں، تاکہ ادائیگیوں اور ترقیاتی کاموں کی جانچ پڑتال کی جا سکے ۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خط موصول ہونے کے تین دن کے اندر مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے ، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ معاملہ تاحال تحقیقات کے مرحلے میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments