روہڑی:یوسی پٹنی کاعلاقہ10سال سے ترقیاتی کاموں سے محروم

روہڑی:یوسی پٹنی کاعلاقہ10سال سے ترقیاتی کاموں سے محروم

سیوریج نظام بیٹھنے سے گلیاں جوہڑ بن گئیں، چیئرمین کومسائل بتا دیئے ، جے یوآئی

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی کی یوسی پٹنی کا علاقہ ٹنڈو میر حسن بوراہ بھٹائی کالونی میں گزشتہ دس سال سے ترقیاتی کام نہ ہونے سے علاقہ کھنڈرات میں تبدیل علاقے میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہونے سے گلیاں جوہڑ بن گئیں، اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام یوسی پٹنی کے وفد نے قاری عطااللہ عباسی کی قیادت میں یوسی پٹنی کے چیئرمین غلام مہدی سروہی سے ملاقات کی، وفد نے آگاہ کیا کہ یوسی پٹنی کے علاقے ٹنڈو میر حسن بوراہ بھٹائی کالونی میں گزشتہ دس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، جسکے باعث علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے ، سیوریج نظام ناکارہ ہونے سے گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول کے راستے پر سیوریج پانی کھڑا رہنے سے طلبا طالبات اور مکینوں کو آمد رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ، یونین کونسل دفتر میں کمپیوٹر سسٹم نہ ہونے پر یوسی کے مکینوں کو رہائشی پیدائشی فوتگی سرٹیفکیٹ ودیگر کاغذات کے حصول کے لئے کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے ، یوسی چیئرمین غلام مہدی سروہی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ خود صفائی ستھرائی کے کام کی نگرانی کرینگے ، عوام کی سہولت کیلئے یوسی کے علاقے میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم لگا کر رہائشیوں ودیگر کوسرٹیفکیٹ بنا کر دینگے ، آئندہ آنے والی قسط سے ٹنڈو میر حسن اور بھٹائی کالونی میں ترقیاتی کام کرواکر سیوریج سمیت درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...