ریسکیو 1122کی کارکردگی اور پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس

ریسکیو 1122کی کارکردگی اور پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس

رسپانس نظام میں بہتری، سروسز کی توسیع، اپ گریڈیشن، تربیتی سرگرمیوں پرغورنئے اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیزکئے جائیں، مشیر وزیرعلیٰ گیانچند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیرصدارت ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 کی کارکردگی اور پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایمرجنسی رسپانس نظام کی بہتری،ریسکیو سروسز کی توسیع، نئے اسٹیشنز کے قیام، ریسکیو آلات کی اپ گریڈیشن ودیکھ بھال، افرادی قوت، تربیتی سرگرمیوں، بنیادی ڈھانچے ، مالیاتی امور اورزیر التوا منصوبوں پرتفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گیانچند ایسرانی نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی مزید بہتر بنانے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ایمرجنسی رسپانس نظام کی توسیع اور نئے اسٹیشنز کے قیام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری بحالی رفیق مصطفیٰ شیخ، ڈی جی سندھ 1122 بریگیڈیئر (ر) واجد صبغت اللہ مہر، ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عابد شیخ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں روزانہ اوسطاً 24 ہزار 700 کالز ملتی ہیں جبکہ سالانہ کالز کا حجم تقریباً 98 لاکھ ہے ۔ ریسکیو سروس کااوسط رسپانس ٹائم 8 سے 12 منٹ جبکہ رش کے اوقات میں 20 سے 22 منٹ اورریسکیو موٹر سائیکلیں اوسطاً 4 سے 5 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچتی ہیں۔ ادارے کے قیام سے اب تک 13 لاکھ 30 ہزار سے زائد طبی ہنگامی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔ شاہراہوں پر 1,822، پانی میں 740، آتشزدگی کے 5,264 اور عمارتیں منہدم ہونے کے 169 واقعات میں ریسکیو آپریشن کئے گئے جبکہ 5,238 انسانی جانیں بچائی گئیں۔ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ عوام کو بروقت اور مؤثر ہنگامی امداد کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...