لیاری جنرل اسپتال، 3ماہ میں 100سے زائد روبوٹک سرجریز مکمل
خواتین کے لئے گائنی کی جدید سہولت، وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کادورہ، اسپتال کی ٹیم کومبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈٰسک)لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ اسپتال میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد گائنی روبوٹک سرجریز مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی لیاری جرنل اسپتال کا دورہ کیا، اور کہا لیاری جنرل اسپتال نے روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے 100 سے زائد گائنی سرجریز مکمل کیں، سہولت سے لیاری سمیت پورے کراچی کے مریض مستفید ہورہے ہیں۔ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مریض روبوٹک سرجری کیلئے لیاری جنرل اسپتال آرہے ہیں، 100 سے زائد کامیاب گائنی روبوٹک سرجریز پر ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔اس موقع پرطاہر حسین سانگی کاکہنا تھا کہ صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومتِ سندھ نادر گبول نے 100 کامیاب روبوٹک سرجریوں کی تاریخی پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیاری کو جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی و فلاحی وژن کا عملدرآمد ہے ۔100 ویں سرجری کی تاریخی کامیابی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لیاری جیسے تاریخی طور پر محروم علاقے میں بالکل مفت روبوٹک سرجری کی فراہمی سرکاری شعبہ صحت میں ایک بڑا انقلاب ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments