بچیوں کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار ،دوسرا فرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ بی پولیس کی بروقت کارروائی نے 3 کمسن بچیوں کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ۔۔۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق شیرشاہ بلاک سی کی رہائشی 3 کمسن بچیوں کو 2 ملزمان بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جانے کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب بچیوں نے شور مچایا تو علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جبکہ عوام کی جانب سے بھی فوری مداخلت کی گئی۔اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم زاہد ولد مختیار کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments