مکان سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کا مقدمہ درج

مکان سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون کے مکان سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سرسید میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول محمد یامین کے بھائی محمد انور کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔۔

مدعی محمد انور نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا بھائی یامین اور بھابھی نفیس اختر حال ہی میں کینیڈا سے واپس آئے تھے ، بھائی کے مکان پر اس سے قبل میری بہن پروین اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، بھائی یامین نے کینیڈا سے آکر بہن سے مکان خالی کروا لیا تھا اور مکان میں مختلف مزدوروں سے مرمت کا کام کرا رہا تھا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرد و خاتون کے سروں پر چوٹ کے نشانات ہیں اور شبہ ہے کہ دونوں کے سروں پر کسی وزنی چیز سے وار کیا گیا، جائے وقوعہ سے ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے ، گھر پر کام کرنے والے مزدوروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...