گلشن حدیدمیں آوارہ کتوں کاخوف،کمشنرکے احکامات نظرانداز

گلشن حدیدمیں آوارہ کتوں کاخوف،کمشنرکے احکامات نظرانداز

ڈپٹی کمشنر ملیر کے خط پرگڈاپ انتظامیہ خاموش تماشائی،شہری کی شکایت ردی کی نذرخواتین، بچوں اور بزرگوں کاگلیوں سے گزرنامشکل ہوگیا،آئے روزکاٹنے کے واقعات

 کراچی (سٹی ڈیسک)گلشن حدید میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد نے علاقہ مکینوں میں خوف و تشویش پیدا کردی، تاہم کمشنر کراچی کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیے جانے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی گڈاپ صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور شکایت کے باوجود رابطہ تک نہیں کیا،ایک جانب سندھ حکومت ریبیز سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم چلارہی ہے ، دوسری جانب آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اورکاٹنے کے واقعات کی صورت میں تشویشناک صورتحال برقرار ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گلشن حدید فیزٹو ایل 7 سے ایل 6 مارکیٹ اور اطراف کے رہائشی علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ۔خواتین، بچوں اور بزرگوں کو گلیوں سے گزرنے کے دوران کتوں کے حملے اور کاٹنے کا خدشہ رہتا ہے ۔مکینوں کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات آئے روز پیش آنے لگے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر کمشنر کو18 ستمبر کو واٹس ایپ کے ذریعے شکایت بھی درج کرائی گئی۔شکایت کنندہ کے مطابق ایک ماہ ہونے کوآیا مگر کمشنر کے دفتر سے معاملہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو بھیجے جانے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔شہری کا کہنا ہے کہ کمشنر کے دفتر سے موصول ہونے والے ٹی ایم سی گڈاپ کے نام متعلقہ خط پر بھی عملدرآمد نہیں ہواجبکہ ٹی ایم سی گڈاپ کی جانب سے بھی کسی نمائندے نے ہدایت کے باوجود رابطہ نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...