صنعتی روابط کے فروغ کیلئے ماجو اور سہیرہ انٹرنیشنل میں معاہدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی اور سہیرہ انٹرنیشنل کے درمیان تعلیمی و صنعتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔۔۔
ماجو کے شعبئہ اورک کے زیرِ اہتمام معاہدے پر سہیرہ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آپریشنز شاہد اقبال اور ماجو فیکلٹی آف لائف سائنسز کی ڈین ڈاکٹر ہما جاوید نے دستخط کئے ۔ معاہدے کے تحت طلبا کو صنعتی تربیت، انٹرن شپ، پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن اور صنعتی دوروں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ دونوں ادارے مشترکہ تحقیق، مشاورتی خدمات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں بھی تعاون کریں گے ۔شراکت داری کا مقصد طلبا کو عملی تجربات فراہم کرنا، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور تعلیمی علم کو صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ اس تعاون کے ذریعے طلبا کو عملی میدان میں درپیش تقاضوں کو سمجھنے اور مستقبل میں بہتر پیشہ ورانہ مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments