چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کاانکلوسیو سٹی منصوبے کادورہ

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کاانکلوسیو سٹی منصوبے کادورہ

خصوصی افراد کی بحالی، ایک ہی مقام پر سہولتوں کے منصوبے پر جاری کام کا جائزہبورڈ آف گورنرز کااجلاس، پیشرفت، جاری ترقیاتی سرگرمیوں، دیگر امور پربریفنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انکلوسیو سٹی منصوبے کا دورہ کیا اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں بحالی سمیت ضروری سہولتیں ایک ہی مقام پرفراہم کرنے کے منصوبے پرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انکلوسیو سٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس سائٹ آفس میں منعقد ہوا، جس میں شرکا کومنصوبے پرپیشرفت، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ دورے اور اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، محکمہ معذور افراد کی بحالی و بااختیاری سندھ کے سیکریٹری طہٰ احمد فاروقی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انکلوسیو سٹی شاہراہِ بھٹو کے ساتھ 75 ایکڑ رقبے پر قائم کیا جا رہا ہے ، جس کے ماسٹر پلان کی سندھ حکومت منظوری دے چکی ہے ۔ منصوبے کا مقصد خصوصی افراد کی بحالی، بااختیاری اور بنیادی ضروریات کو ایک مربوط کمیونٹی ماڈل کے تحت پورا کرنا ہے ۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ انکلوسیو سٹی منصوبہ خصوصی افراد کی مختلف ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک جامع کمیونٹی ماڈل ہے ، جہاں انہیں بحالی اور دیگر ضروری سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کا تصور پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اس انداز میں ترقی دی جائے کہ خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے باؤنڈری وال کی تعمیر یقینی بنائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...