الخدمت کی دس روزہ انسدادِ مچھر اسپرے مہم شروع

الخدمت کی دس روزہ انسدادِ مچھر اسپرے مہم شروع

ڈینگی،ملیریا سے بچاؤ کیلئے بلاامتیاز تمام اضلاع میں فیومیگیشن ہوگی، منعم ظفر حکومت،سالڈ ویسٹ صفائی و نکاسی آب بہتر بنائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی  (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی وصدر الخدمت کراچی منعم ظفر خان نے سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی کے ہمراہ الخدمت کراچی کے شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت شہر کے تمام اضلاع میں 10 روزہ اسپرے مہم کے افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر منعم ظفر نے کہاکہ کراچی اور اس میں رہنے والا ہر شہری ہمارا ہے ۔ اسپرے مہم کو کسی سیاسی یا علاقائی تفریق کے بغیر پورے شہر میں چلایا جائے گا اور الخدمت کے مقامی ذمہ داران کی نگرانی میں ہر ضلع میں فیومیگیشن کی جائے گی،مہم کا مقصد مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کو روکنے کے ساتھ شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے امراض سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرنا ہے ۔ لیاری، لانڈھی، اورنگی، کورنگی، ناظم آباد، سوسائٹی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور ڈیفنس سمیت شہر کے تمام علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا۔شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کے ماحول میں ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے صرف اسپرے مہم ہی ضروری نہیں بلکہ شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا بھی ضروری ہے ۔ سندھ حکومت، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،واٹر کارپوریشن اپنی ذمہ داری ادا کریں تاکہ کچرے کے ڈھیر اور کھڑے پانی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...