طلبہ کیلئے حلف نامے کی شرط کیخلاف درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبہ کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی شرط عائد کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبہ کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی شرط عائد کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں سندھ حکومت، وائس چانسلر، رجسٹرار اور کالج پرنسپل کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کالج آف میل نرسنگ لیاقت آباد کے امتحانات میں غیر معمولی تعداد میں طلبہ کو فیل کیا گیا، جس پر طلبہ نے امتحانات اور جوابی کاپیوں کی جانچ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments