جھڈو،گردونواح سمیت زیریں سندھ میں مہنگائی عروج پر

جھڈو،گردونواح سمیت زیریں سندھ میں مہنگائی عروج پر

ایل پی جی، آٹا، چکن، گھی، تیل سمیت تمام ضروری اشیا قوت خرید سے باہر ہوگئیں افسران ٹھنڈے دفاتر میں میٹنگ کرنے تک محدود، عوام بے چینی اور مایوسی کا شکار

جھڈو (نمائندہ دنیا) جھڈو اور گردونواح سمیت زیریں سندھ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ روزمرہ کھانے پینے اور استعمال کی اشیا کے نرخ آسمان پر پہنچے ہوئے ہیں اور مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ چند روز میں ایل پی جی نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور سلنڈر کے نرخ 6 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ فی کلو آٹے کی قیمت 160سے 170 روپے تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ دوسری طرف چینی،چائے کی پتی،گھی،کوکنگ آئل، چاول، دالوں اور مصالہ جات سمیت تمام پرچون کی اشیا میں بھی 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ سبزیوں ،پھلوں کے نرخوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ خشک میوہ جات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ تمام ضروری استعمال کی چیزوں کے نرخ تقریباً د گنے ہو چکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ تمام ادویات کے نرخ بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔ جس سے غریب و متوسط اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے گھر چلانا ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔ مہنگائی کے منفی اثرات زندگی کے ہر شعبے پر پڑرہے ہیں، لیکن سرکاری اداروں کی کوئی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ افسران ٹھنڈے دفاتر میں میٹنگ کرنے تک محدود ہیں لیکن عوام کے لیے ان کی کارکردگی صفر ہے ، جس کے نتیجے میں عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...