جامعہ کراچی کے ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

جامعہ کراچی کے ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر دستاویزات اپ لوڈ یا فارورڈ نہ کی جائے خلاف ورزی پرسرونٹ کنڈکٹ رولز 1964کے تحت کارروائی کی تنبیہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگادی۔نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کو ہوشیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی سے متعلق معلومات شیئر کرنے سے روک دیا ۔انتظامیہ نے ملازمین کو پابند کیا ہے کہ جامعہ کراچی سے متعلق کوئی بھی معلومات یا سرکاری دستاویز مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ یا فارورڈ نہیں کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف انضباطی اور تادیبی کارروائی کی جائے گی۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مختلف سرکاری خطوط اور دفتری احکامات بالخصوص ملازمین/افسران کے ’’تبادلے و تعیناتی، اضافی چارجز اور معطلی‘‘سے متعلق دستاویزات، بغیر اجازت سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کیے جا رہے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری حاصل کیے بغیر کسی بھی سرکاری دستاویز یا معلومات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ یا فارورڈ نہ کریں ۔جاری نوٹیفکیشن میں ملازمین کو تنبیہ کی گئی کہ ان ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کو انتظامیہ کی جانب سنجیدگی سے لیا جائے گااور قابلِ اطلاق قوانین کے تحت تادیبی / انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے جس میں گورنمنٹ سرونٹ کنڈیکٹ رولز 1964 کے رول 18 کے تحت کارروائی بھی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...