حکومتی کمیٹی کو درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر فیصلے کا حکم

حکومتی کمیٹی کو درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر فیصلے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ایک سو سے زائد امیدواروں کی توہین عدالت کی درخواست پر حکومت سندھ کی تشکیل کردہ کمیٹی کو درخواست گزاروں کا مؤقف سن کر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ سماعت کے دوران حکومت سندھ نے جواب جمع کراتے ہوئے پالیسی پر من و عن عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر علی طاہر سومرو نے کہا کہ ہارڈ ایریاز سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...