یونیورسٹی آف میرپورخاص میں پری انٹری ٹیسٹ، 876امیدوار شریک
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)یونیورسٹی آف میرپورخاص میں تعلیمی سال 2027ء کیلئے مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 876 امیدواروں نے شرکت کی۔
ٹیسٹ میں 585 مرد اور 291 خواتین امیدوار شامل تھیں، سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروسز کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے مشاورتی خدمات فراہم کی گئیں جبکہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں امیدواروں کی سہولت اور شفاف انداز میں ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے وائس چانسلر پروفیسر رفیق احمد میمن نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments