حیدر آباد:ٹریکٹر ٹرالی، موٹر سائیکل میں تصادم، 2بچے جاں بحق

حیدر آباد:ٹریکٹر ٹرالی، موٹر سائیکل میں تصادم، 2بچے جاں بحق

ٹھنڈی سڑک پرحادثہ، ایک زخمی اسپتال داخل، ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار کرلیا گیامحراب پور، شوہر کے حملے میں زخمی بیوی چل بسی، حادثے میں خاتون جاں بحق

حیدر آباد، محراب پور (نمائندگان)حیدر آباد اور محراب پور میں حادثات وواقعات میں3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔ حیدرآباد میں ٹھنڈی سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بچوں کی شناخت ریان حسین چانڈیو اور فہیم چانڈیو اور زخمی کی شناخت اذان چانڈیو کے نام سے ہوئی۔ بچوں کی عمریں تقریباً 9 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور جہانزیب کاندھڑو کو حراست میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی اور اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی اسپتال پہنچے ، جہاں انہوں نے زخمی بچے کی عیادت اور طبی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

محراب پور کے گاؤں کوٹ نور محمد لاکھو میں بھائی کی شادی میں آئی خاتون شہر بانو بنت شوکت علی شر کوشوہر یاسین شر نے سسرال واپس جانے سے انکار پرحملہ کرکے زخمی کر دیا تھا، پولیس کے مطابق زخمی خاتون گمس اسپتال گمبٹ میں دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب قومی شاہراہ پر رانو خان سولنگی اسٹاپ کے پاس ٹرالر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار خاتون مسمات پروین زوجہ شوکت جاں بحق ہوگئی، حادثے میں 17 سالہ اشفاق سیال اور نامعلوم شخص زخمی ہوگیا، جنہیں گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...