گرمی کا سلسلہ برقرار، پارہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

 گرمی کا سلسلہ برقرار، پارہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں دن کے اوقات میں گرمی کا سلسلہ بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے ، جبکہ آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے ، جبکہ موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث گھریلو پالتو جانوروں کی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔موسمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ بلوچستان اور تھرپارکر کی جانب سے آنے والی شمال مشرقی اور شمال مغربی ہوائیں بھی اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...