چھ سالہ بچے اور 18 ماہ کی بچی سے زیادتی کے خلاف مظاہرہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اہل کراچی کی جانب سے 6 سالہ بچے اور 18 ماہ کی معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت شیزا خاتون نے کی۔ مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک تھے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم 8 جولائی 2026ء کو 6 سالہ بچے (و)اور 12 اگست 2026ء کو 18 ماہ کی معصوم بچی (آ) کے ساتھ ہوئی مبینہ زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی کہ ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments