موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی (این این آئی)تھانہ آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم کی شناخت شاہزیب ولد عبداللطیف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ آرام باغ کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 389/2026 درج ہے ۔پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل سپر اسٹار کمپنی کی ہے ، جس کا رنگ سیاہ اور ماڈل 2026 ہے ، جبکہ اس کی نمبر پلیٹ AAR-0613 ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments