کلچرفیسٹیول میں میوزیکل ماسٹر کلاس وائیولا اینڈ چیلو سمیت مختلف سرگرمیاں

کلچرفیسٹیول میں میوزیکل ماسٹر کلاس وائیولا اینڈ چیلو سمیت مختلف سرگرمیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے چوتھے روز میوزیکل ماسٹر کلاس ’’وائیولا اینڈ چیلو‘‘، پاکستانی فلم ’’وکھری‘‘ کی اسکریننگ، تھیٹر پرفارمنس ’’چیچا‘‘ سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔

عالمی ثقافتی میلے کے چوتھے روز کا آغاز بین الاقوامی میوزک ماسٹر کلاس سے ہوا، جس میں متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف میوزیکل گروپ الف ڈو نے خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا۔ ماسٹر کلاس کا موضوع سٹرنگز، ہارمنی اینڈ کاؤنٹر پوائنٹ تھا۔ فنکاروں سیولکی لی اور انتونین لے فور نے شرکاء کو موسیقی کی عملی تربیت فراہم کرتے ہوئے وائلن، وائیولا اور چیلو بجانے کی تکنیکی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کلاسیکی مغربی موسیقی کی باریکیوں، ہم آہنگی اور تال میل کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔فیسٹیول میں پاکستانی فلم’’وکھری‘‘کی اسکریننگ کی گئی، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلم کے اختتام پر ہدایتکارہ ارم پروین بلال نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ پروڈیوسر عابد مرچنٹ نے بالمشافہ شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...