ستمبر میں ٹرینوں کی تاخیر سے 1526گھنٹے ضائع

ستمبر میں ٹرینوں کی تاخیر سے 1526گھنٹے ضائع

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کا نظام بہتر نہ ہوسکا، ستمبر کے دوران مسافر ٹرینوں کی وقت پر آمدورفت کی شرح صرف 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔۔

 جبکہ مختلف وجوہات کے باعث ایک ماہ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 526 گھنٹے ضائع ہوئے ۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ملک بھر میں چلنے والی 936 مسافر ٹرینوں میں سے 334 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی بڑی وجوہات میں فنی خرابیاں، بوگیوں اور انجنوں کے مسائل، سگنل سسٹم کی خرابی اور کنیکٹنگ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...