گلستان جوہر میں فائرنگ سے پی آئی اے انجینئر کی ہلاکت کا معمہ حل

گلستان جوہر میں فائرنگ سے پی آئی اے انجینئر کی ہلاکت کا معمہ حل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں 10 روز قبل پی آئی اے انجینئر کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہربلاک 13 میں 10 روز قبل فائرنگ سے پی آئی اے کے انجینئر54 سالہ امتیازاحمد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کی زد میں انجینئر آگئے ۔یکم نومبر کو موٹرسائیکل سوار ملزم اسلحے کے زور پر شہری شوکت ابڑوسے لوٹ مار کرکے فرار ہوا جس پر شوکت ابڑو نے نیفے سے پستول نکال کرملزم پر فائرنگ کی جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزم بچ کر فرار ہوگیا لیکن گولی گھر سے روٹی لینے کے لیے نکلنے والے پی آئی اے کے انجینئر امتیاز احمد کو لگی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کے بعد فائرنگ کرنے والا شہری شوکت ابڑو موقع پرسے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں۔پولیس کے مطابق شہری شوکت ابڑو نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی جبکہ گزشتہ روزشامل تفتیش بھی ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوکت ابڑو سے لوٹ مارکرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...