نوجوان کے اغوا کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ میں رات گئے اغوا کی واردات پیش آئی، جہاں بلاک 16 کے قریب سفید رنگ کی گرینڈی کار میں سوار ملزمان نے 24 سالہ نوجوان کو اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔
مغوی نوجوان کی شناخت محمد عبید ولد محمد عابد کے نام سے ہوئی، واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 149/2026 تھانہ یوسف پلازہ میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے مغوی نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔کارروائی کے دوران دو اغواکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments