لانڈھی میں دکاندار کا ملازم لڑکے پر تشدد

لانڈھی میں دکاندار کا  ملازم لڑکے پر تشدد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی میں دکان پر کام کرنے والے 15 سالہ متاثرہ لڑکے پر دکان مالک کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

شیرپاؤ کالونی کے رہائشی قمر پر دکان مالک سجاد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ نوجوان کے جسم اور گلے پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام واقعے کا نوٹس لیں اور ملزم کے خلاف کارروائی کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، تشدد میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔پولیس حکام نے کہا کہ تشدد میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...