لیاری گینگسٹر کے خلاف آپریشن، مطلوب ملزم گرفتار
گرفتار ملزم سلمان عرف سلم کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں بھی درج ہےگرینیڈ حملوں اور پولیس پر فائرنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے لیاری گینگسٹرز کے خلاف افشانی گلی کلاکوٹ لیاری میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران بابا لاڈلا اور اسماعیل افشانی گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم سلمان عرف سلم عرف سلام کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ وصولی اور پولیس مقابلوں کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں بھی درج ہے ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم 2011 میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروہ میں شامل ہوا اور ابتداء میں منشیات فروشی اور پکٹ ڈیوٹی کرتا رہا۔
ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالف گروہ پر گرینیڈ حملوں اور پولیس پر فائرنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ ان حملوں میں مخالفین اور کئی راہگیر زخمی و ہلاک بھی ہوئے ۔ملزم کے خلاف کراچی اور اندرون سندھ میں پولیس مقابلوں سمیت دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے بلوچستان اور بعدازاں بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم بیرون ملک سے بذریعہ فون اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہا اور کراچی میں بھتہ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں معاونت فراہم کرتا رہا۔ملزم حال ہی میں کراچی واپس آیا اور اپنے گروہ کو منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments