سرکاری لائن سے آئل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

سرکاری لائن سے آئل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

گڈاپ سٹی پولیس نے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانے سے کروڈ آئل برآمد کیا ملزمان نے لائن تک رسائی کے لیے 200 فٹ طویل خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آئل کی لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران مشکوک ٹرک روک کر اس کے خفیہ خانے سے کروڈ آئل برآمد کر کے ڈرائیور زرد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش پارکو آئل لائن میں کلپ لگانے کا انکشاف کیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالشکور، ممتاز اور ظفر اقبال سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سرکاری آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے آئل لائن تک رسائی کے لیے تقریباً 200 فٹ طویل خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی، جائے وقوعہ کے قریب جھونپڑی میں 8 فٹ گہرا اور 4 فٹ چوڑا گڑھا کھودا گیا تھا، خفیہ سرنگ کے ذریعے پی ایس او آئل پائپ لائن تک رسائی حاصل کی گئی تھی، پائپ لائن پر لوہے کا کلپ لگا کر پریشر پائپ اور 2 انچ کا پلاسٹک پائپ جوڑا گیا تھا، ملزمان چوری شدہ کروڈ آئل ٹینکروں میں منتقل کر رہے تھے ، ملزمان کے قبضے سے ایک آئل ٹینکر اور ایک ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف پارکو افسر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 870/2026 درج کر لیا گیا ہے ، چوری شدہ کروڈ آئل کہاں سپلائی کیا جاتا تھا، تمام تر پہلووں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...