شہداد پور:ڈاکوؤں، پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ، راہگیر بچی زخمی

شہداد پور:ڈاکوؤں، پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ، راہگیر بچی زخمی

شہدادپور (نمائندہ دنیا) شاہپور چاکر روڈ پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 13 سالہ راہگیر بچی ستارا رند گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، جسے سمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق صبح سویرے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے بعد پولیس نے ٹریکر کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا۔ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مبینہ مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...