لاڑکانہ:سلنڈر دھماکہ، متاثرین کا حکومتی امداد نہ ملنے کا شکوہ

لاڑکانہ:سلنڈر دھماکہ، متاثرین کا حکومتی امداد نہ ملنے کا شکوہ

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر کی لہر کالونی میں 11 ماہ قبل مبینہ طور پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء عمران رند۔۔۔

 کاشف رند، قربان مغیری، مہناز خاتون رند، زخمی بچی اریبا رند اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 16 دسمبر کو لہر کالونی کے رہائشی ریلوے پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی مختار جتوئی کے گھر میں اچانک دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 خاندانوں کے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اتنے بڑے سانحے کے باوجود سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے تاحال ہماری کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی واقعے کی اصل وجوہات سے ہمیں آگاہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...