سانگھڑ:ڈپٹی کمشنر کااچانک دورہ، مختار کار دفتر سے غائب تھے

سانگھڑ:ڈپٹی کمشنر کااچانک دورہ، مختار کار دفتر سے غائب تھے

سانگھڑ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مختارکار آفس کا اچانک دورہ کیا، جہاں مختارکار یاسین چانڈیو دن 12 بجے تک بھی اپنے دفتر نہیں پہنچے تھے۔

دور دراز علاقوں سے مسائل حل کیلئے مختارکار آفس آنیوالے افراد نے ڈپٹی کمشنر کو دیکھتے ہی شکایات کے انبار لگا دیے ۔ درخواست گزاروں نے بتایا کہ کسی شہری کو زمین کا اندراج کروانا ہو تو اسے بار بار دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، جبکہ رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ اس موقع پر ایک خاتون درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مختارکار آفس میں پیسوں کے بغیر کوئی جائز کام نہیں کیا جاتا۔ جو پیسے نہ دے، اسکی بے عزتی کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا مختارکار کے حوالے سے شکایات تھیں وہ وقت پر نہیں آتے، اب معاملات کی خود تحقیقات کرونگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...