سکھر بورڈ سے آن لائن سرٹیفکیٹس کااجرا جلد شروع ہوگا، کنٹرولر

سکھر بورڈ سے آن لائن سرٹیفکیٹس کااجرا جلد شروع ہوگا، کنٹرولر

طلبہ گھر بیٹھے درخواست دیکر چند منٹوں میں دستاویزات لے سکیں گے ، رضوان میمن

روہڑی (نمائندہ دنیا)سکھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبہ کی سہولت اور دفتری امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کرانے کیلئے گوگل سے درخواست کی گئی ہے ، جس کا اجرا جلد متوقع ہے ۔ نئی سہولت کے تحت طلبہ ملک کے کسی بھی شہر میں بیٹھ کر آن لائن درخواست دے سکیں گے اور اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس سمیت دیگر ضروری دستاویزات حاصل کرسکیں گے ۔ اس حوالے سے سکھر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات رضوان احمد میمن نے بتایا کہ آن لائن درخواست جمع کرانے اور ون لنک کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد طلبہ کو چند منٹوں میں مطلوبہ سرٹیفکیٹ کی پی ڈی ایف کاپی فراہم کردی جائے گی، جبکہ اصل سرٹیفکیٹ بورڈ آفس سے وصول کرنے یا ٹی سی ایس کوریئر سروس کے ذریعے ملک بھر میں اپنے گھر کے پتے پر منگوانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ کوریئر کے ذریعے دستاویزات حاصل کرنے کے لیے مقررہ چارجز ادا کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سکھر بورڈ ملک کے ڈیجیٹلائزڈ تعلیمی بورڈز میں شامل ہے ، جہاں آن لائن فارم جمع کرانے اور فیس کی ادائیگی کا نظام پہلے ہی فعال ہے ۔ بورڈ کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے باقاعدہ آئی ٹی برانچ قائم کی جا رہی ہے ، جس کے قیام سے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور دیگر تعلیمی دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ اور وقت کی بچت ممکن ہوگی۔رضوان احمد میمن کے مطابق ماضی میں پرانے سرٹیفکیٹس ہاتھ سے تیار کیے جاتے تھے ، جس کے باعث طلبہ کو تاخیر اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...